اہم ترین خبریںسعودی عرب

اسرائیلی اور سعودی سفیر کی ابو ظہبی میں ملاقات

تاہم سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے ان اسرائیلی دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی وزیر نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس کے دوران اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ سے ملاقات کی۔

یہ تصاویر اور ویڈیو مبینہ طور پر وائرل ہو گئی تھیں۔

واضح رہے ایسی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصابی کو ابوظہبی میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسرائیلی وزیر صنعت کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں وزراء نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن پر بات چیت کی۔

تاہم سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے ان اسرائیلی دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے سعودی وزیر سے رابطہ کیا کیونکہ وہ نائجیریا کے ایک وزیر کے ساتھ کھڑا تھا۔

اس فرد نے وزیر سے ہاتھ ملایا اور پھر پیشگی اطلاع کے بغیر اسے متعارف کرایا گیا۔

بعد ازاں اسرائیل کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے ان دونوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لگادیا اسرائیلی وزیر اور سعودی ہم منصب باہم مصافحہ اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔’

سعودی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے ‘ فلسطین کے مسئلے پر مملکت کا موقف واضح ہے اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی ثابت قدمی و حمایت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button