امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کو یمن کا انتباہ

26 فروری, 2024 10:25

شیعیت نیوز : یمنی حکومت کے وزیردفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ امریکہ کو مختلف ملکوں میں امن و استحکام اور سمندری سرحدوں میں ان ملکوں کے تسلط کی پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو تسلیم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دولتمند ملکوں منجملہ برطانیہ اور اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کو چاہیے کہ بحیرہ احمر میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو تسلیم اور اپنی بے جا اور حد سے زیادہ مداخلت کے عمل کو ترک اور فراموش کردے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطین جنگ بندی؟

یمنی وزیردفاع العاطفی نے کہا کہ امریکہ جب تک صیہونی ازم کا اسیر بنا ہوا ہے یمن کے لئے واشنگٹن کی کسی خواہش کو کوئي اہمیت نہیں ہے اور ہم غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اور اس فریضے پر عمل کیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مقبوضہ فلسطین میں مظلوم اور بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جائے گا، یمن کی مسلح افواج کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور یمن کی مسلح افواج نے اس سلسلے میں پورا عہد کر رکھا ہے۔

8:30 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top