پاکستان کی اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کویتی سفیر کی ملاقات

شیعیت نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کویت کے سفیر ناصرعبدالرحمان المطائری نے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر کویتی سفیر نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور کویت میں کئی دہائیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مفید معاشی تعاون میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا انتخابی نتائج کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کویت میں لائیو سٹاک کی بہت مانگ ہے، اس شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں صرف 30 روز میں 6 بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز بنائے ہیں، کویت کے سرمایہ کار بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔

کویتی سفیر نے کہا کہ پنجاب کیساتھ لائیوسٹاک اور دیگر شعبو ں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button