اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی سے سنی اتحاد کونسل کا اشتراک دراصل مجلس وحدت مسلمین سے اشتراک ہی ہے،ناصر عباس شیرازی

 شیعیت نیوز: مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو سنی اتحاد کونسل سے اشتراک کی رائے ہم نے دی تھی

سنی اتحاد کونسل سے اشتراک کو ہم اپنا ہی اشتراک سمجھتے ہیں

مجلس وحدت کی سیاسی جدوجہد پہلے کی طرح جاری ہے۔ہم اس سیاسی اشتراک کوکسی کی فتح یا کامیابی قرار دینے کے بجائے پاکستان کی ترقی او عوام کی امنگوں کے مطابق سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھار ہے ہیں۔

ہم پی ٹی آئی کے ساتھ غیر مشروط لیکن اصولوں کی بنیاد پر ساتھ ہیں

جیسا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی اتحاد متازعہ بنانے کی کوشش شرمناک ہے ,سینئر تجزیہ کار ایثار رانا

پاکستان کو بچانے کے باہمی عزم کے ساتھ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ خون کے آخری قطرے تک کھڑے ہیں۔

انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے طویل عرصہ سے انہی اصولوں اور خط پر سیاسی سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین اب قومی اور صوبائی پارلیمان کا حصہ بن چکی ہے۔

ہم پارلیمان سے بھی اپنی جدوجہد رکھیں گے تاکہ مثبت قانون سازی ہوسکے اور پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردارا داکرتے رہیں۔

پی ٹی آئی جو بھی پارلیمان نمائندہ منتخب کرے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button