اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی اتحاد متازعہ بنانے کی کوشش شرمناک ہے ,سینئر تجزیہ کار ایثار رانا

شیعہ سنی اسلام کے دوبازو ہیں سیاست دانو ں نے شیعہ سنی کو ایک دوسرے کے خلاف کیا۔

 شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف تجزیہ کار ایثار رانا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کثافت زدہ ماحول میں مجھے جس عمل سے خوشی ہوئی

جب پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحا د کونسل کے صاحبزداہ حامد رضا براجمان تھے۔

یہ اتحاد بین المسلمین کی ایک مثال ہے۔

اگر سیاست دان چاہیں تو شیعہ سنی کی تفریق ختم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزنامہ جنگ کا شیعہ تعصب کھل کر سامنے آگیا !مضحکہ خیز کارٹون شائع کردیا

شیعہ سنی اسلام کے دوبازو ہیں سیاست دانو ں نے شیعہ سنی کو ایک دوسرے کے خلاف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ جب مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی اتحاد ہورہا تھا تو کچھ لوگوں نے اسے مسالک کی بنیاد پر متازعہ بنانے کی شرمناک کوشش کی۔

سیاسی مفادات کیلئے پاکستان میں فرقہ واریت کی مزموم کوشش کرتے ہوئے یہ تاثر دینا کہ کسی سے اتحاد غلط ہے تو یہ سنگین جرم ہے ہمیں اس سے بچنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button