پاکستان کی اہم خبریں

ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

نگراں وزیراعظم اس معاملے میں جواب دہ ہیں، وزیراعظم کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا

شیعت نیوز : پاکستانی میڈيا کے مطابق سماعت کے دوران اسلام آباد ہائيکورٹ کے جج، محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اپنے ملک کے شہریوں کو بازیاب کرانے کے لیےدو سال لگے، ان کے خلاف لڑائی جھگڑے، نارکوٹکس سمیت، کسی قسم کا کوئی کیس نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ  حکومت چوبیس ماہ میں ابھی تک تمام بچوں کو بازیاب نہيں کراسکی۔

سماعت پر پیش نہ ہونے پر جج نے نگراں وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں جواب دہ ہیں اور یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہيں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت نے ہمارا مثالی ساتھ دیا،پی ٹی آئی رہنماعمر ایوب

عدالت کے ججوں کا کہنا تھا کہ جب کوئی کرمنل کیس نہيں ہے تو پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہيں ۔

اس کے بعد سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کردی گئی اور وزیراعظم کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button