اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت نے ہمارا مثالی ساتھ دیا،پی ٹی آئی رہنماعمر ایوب

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے، فرقہ واریت پھیلانے والے نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی سے ہمارا ساتھ آج سے نہیں ہے،7 سے 8 سال سے ہے۔ ہم رواداری کے قائل ہیں اور یہ اتحاد غیرمشروط ہے۔

 شیعیت  نیوز:پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدواربرائے وزیر اعظم عمر  ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جس طرح سے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا میرے پاس شکریے کے الفاظ نہیں ہیں۔

ہم ان کے شکرگزار ہیں ۔مجلس وحدت المسلمین نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے جتنی سپورٹ کی ہے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

ہر جگہ پر علامہ صاحب کہتے ہیں کہ انسان کے پاس ایک سٹریٹجک تھنکنگ ہونی چاہئیے۔ یہاں پر میں پاکستان تحریک انصاف کے ہر ایک ورکر کی طرف سے علامہ صاحب آپ کا آپ کی ٹیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جو آپ کی سوچ ہے

پاکستان کے لیے اسلام کے لیے۔ ہم لوگ آپ کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ ہمیشہ آپ نے عمران خان کی اور پی ٹی آئی کی حمایت کی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے، فرقہ واریت پھیلانے والے نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی سے ہمارا ساتھ آج سے نہیں ہے،7 سے 8 سال سے ہے۔ ہم رواداری کے قائل ہیں اور یہ اتحاد غیرمشروط ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پالیسی پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کی ہوگی، پی ٹی آئی کارکنان اورلیڈرشپ نےصبرکی تاریخ رقم کی۔

عالمی ایجنڈے کے تحت حکومت کوگرا کر ظلم کی انتہا کی گئی اور سب نے دیکھاکہ کس طرح عالمی ایجنڈے کے تحت سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جنہیں مستردکیا انہیں ہم پر مسلط کیاجارہا ہے۔

الیکشن غیرآئینی اورغیرقانونی طورپرکرائے گئے جب الیکشن قریب آئے تولیڈرشپ،ورکرزکواٹھاکرجیلوں میں ڈال دیا گیا۔

8فروری کی رات دھاندلی کی رات تھی اور د ھاندلی کرنےوالوں سےآج نہیں تو کل پوچھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button