اہم ترین خبریںپاکستان

فرقہ واریت پھیلانےوالے کامیاب نہیں ہوں گے ،سنی اتحاد کونسل سے پی ٹی آئی اتحاد پر دلی خوشی ہوئی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے بوجھ اٹھائیں گے اب پاکستان بچانے کا وقت ہے جیسے ہم پاکستان بناتے وقت اکٹھے تھے اب بھی متحد ہیں

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہوں کے ہمراہ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان چھینا گیا الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔

ہم فرقہ واریت پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے بوجھ اٹھائیں گے اب پاکستان بچانے کا وقت ہے جیسے ہم پاکستان بناتے وقت اکٹھے تھے اب بھی متحد ہیں

ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمیں خوشی ہے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی رائے ہم نے ہی دی تھی

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اورمجلس وحدت مسلمین قوم کی خدمت کیلئے متحد ہیں ،صاحبزادہ حامد رضا

ہمیں اس فیصلہ پر کوئی تحفظات نہیں ہیں

ہمیں دلی خوشی ہے ہم پاکستان کی سربلندی کیلئے متحد ہیں۔

جب تک زندہ ہیں عمران خان کے بیانیہ پر ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button