اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اورمجلس وحدت مسلمین قوم کی خدمت کیلئے متحد ہیں ،صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کیساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔

 شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا نے "میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔

وہ لوگ جنہیں ان کے اپنے گھر والوں نے ووٹ نہیں دیئے، انہیں بھی جتوا دیا گیا ہے، خود ووٹرز حیران ہیں کہ اس امیدوار کو تو ووٹ ہی نہیں ملے یہ کیسے جیت گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میں پہلے دن سے عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے سنی اتحاد کونسل پر جو اعتماد کیا ہے، ہماری کونسل اس پر پورا اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ ہم نے بلوچستان اور کے پی میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کی آفر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اتحاد کے خلاف آل سعود نے سازش کی، علامہ امین شہیدی

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کیساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کی قیادت بھی ہمارے ساتھ ہے، راجہ ناصر عباس جعفری بڑے دل والے رہنما ہیں، ان کی قیادت دور اندیش ہے، وہ معاملات کو گہرائی میں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین قوم کی خدمت کیلئے ایک ہیں۔

ہم متحد ہیں اور ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے تمام بحرانوں کا حل عمران خان ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملک کو غلامی سے نکالنا، آزاد خارجہ پالیسی اور بیرونی ڈکٹیشن سے انکار ہمارا ہدف اور منشور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button