اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اتحاد کے خلاف آل سعود نے سازش کی، علامہ امین شہیدی

شیعیت نیوز: علامہ محمد امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پہ ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑی متحرک ہوگئے ہیں۔

خبر آرہی ہے کہ سعودی مقتدر اداروں نے پاکستانی اداروں اورمذہبی سیاسی ہمنواؤں سے مل کر PTI اور MWM کے اتحاد کی شدید مخالفت کی ہےاور اس اتحاد کو توڑنے کامطالبہ کردیا ہے۔

اسکی قیمت کے طور پر اگلی حکومت کو بھرپور شاہی امداد دینے کی پیشکش بھی کردی ہے،پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ کا عملی مظاہرہ شروع ہوچکا ہے۔

تکفیری متعصب فرقہ پرست دہشتگرد جماعتوں اور ان کے سرپرستوں کے ہاں صف ماتم تو بچھ ہی چکی تھی لیکن PTI کے بعض کمزور لیڈرز بھی اسی تعصب کی بھینٹ چڑھ کر عمران خان پر شیعہ جماعت کی بجائے کسی اور مسلکی اور فرقہ وارانہ جماعت سے اتحاد کے لئے شدید پریشر ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کاتکفیری ملا عطا دیشانی حواس کھوبیٹھا،شیعہ مسلمانوں سےسیاسی اتحاد غیر شرعی قرار دے دیا

اس وقت عمران خان کا بھی امتحان شروع ہوچکا ہے اور ہمارے خود دار اداروں کی آزاد خارجہ پالیسی کا بھی۔

پاکستانی قوم کو تب شدید افسوس ہوگا جب ماضی کے چالیس سالوں کی فرقہ وارانہ پالیسیز سے سبق حاصل کرکے ملک کو پاکستانیت کی بنیاد پر متحد کرنے کی بجائے مقتدر حلقے سعودیوں کی خواہش کو پالیسی بنالیں۔

اور قوم کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھا دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button