اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کاتکفیری ملا عطا دیشانی حواس کھوبیٹھا،شیعہ مسلمانوں سےسیاسی اتحاد غیر شرعی قرار دے دیا

ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ یہی شیعہ متحدہ مجلس عمل میں بھی تھے، یہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی تھے، یہ شیعہ ہر وحدت کے پروگرام میں پیش پیش ہوتے ہیں، تب تو تکفیری نہیں بولے، اب سیاسی میدان میں انہیں پہلی صف میں دیکھا ہے، تو ان کے ہوش اُڑے ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز:کالعدم سپاہ صحابہ کاتکفیری ملا عطا دیشانی حواس کھوبیٹھا،شیعہ مسلمانوں سےسیاسی اتحاد غیر شرعی قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تکفیری ملاں عطا دیشانی  نے ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مکتب فکر سے سیاسی اتحاد حرام ہے ۔

ملعون نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک شیعہ سیاسی جماعت ہے اس لئے ان کوووٹ دینااور ان کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنا بھی حرام ہے۔

جو مجلس وحدت مسلمین کو ووٹ دے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ سے تکفیریت کا بڑا جھٹکا! فاتح امیدوار مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک کے شکرگزار

ملعون تکفیری ملا کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور کالعدم سپاہ صحابہ کا صوبائی صدر ہے۔

 تکفیری خود تو مسترد ہوگئے، اب مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی سے بھی نالاں ہیں۔

ان کی چیخیں آسمان کو چُھو رہی ہیں۔ انہیں اس بات کے مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ ایم ڈبلیو ایم ایک شیعہ جماعت مین سٹریم سیاست میں کیسے پہنچ گئی۔ اس پر یہ اتنے سیخ پا ہیں کہ ان کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔

یہ تکفیری بھول گئے ہیں کہ پاکستان قائداعظم نے بنایا تھا، وہ شیعہ تھے۔ پاکستان کو چلانے کیلئے سرمایہ راجہ صاحب محمود آباد نے فراہم کیا تھا

آج ایم ڈبلیو ایم سیاسی میدان کے قومی دھارے میں آگئی ہے، تو انہیں پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ یہی شیعہ متحدہ مجلس عمل میں بھی تھے، یہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی تھے، یہ شیعہ ہر وحدت کے پروگرام میں پیش پیش ہوتے ہیں، تب تو تکفیری نہیں بولے، اب سیاسی میدان میں انہیں پہلی صف میں دیکھا ہے، تو ان کے ہوش اُڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم اصولی سیاست کی قائل جماعت ہے، علامہ علی حسنین

ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ یہ پاکستان شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا، پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کے عوام کی جماعتیں ہیں، ان میں شیعہ سنی کی تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی دور اندیشی لائق تحسین ہے، جنہوں نے بہترین حکمت عملی سے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

یقیناً پاکستان کو اس کے بنانے والے ہی بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین نے ملکی ترقی میں جو کردار ادا کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے.

اس سے جہاں شیعہ سنی وحدت کو فروغ ملے گا، وہیں تکفیریوں کے عزائم بھی خاک میں ملیں گے

اور تکفیریوں سے ملک کو نجات مل گئی تو پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔ ان شاء اللہ

متعلقہ مضامین

Back to top button