دنیا

شعیہ اثناء عشری اسلامک سینٹر گلاسگو میں جشن انوار شعبان کا انعقاد

جشن میں خصوصی شرکت و خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان عالم دین حجۃ السلام والمسلمین مولانا سید عارف حسین کاظمی نے جبکہ مقامی ذاکرین و منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 شیعیت نیوز: جشن انوار شعبان کی عظیم الشان محفل سے مرکزی خطاب مولانا عارف حسین کاظمی نے کیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کے معروف ذاکر و منقبت خواں شفاعت حسین نقوی، رضوان کاظمی و اعجاز حسین کربلائی نے بارگاہ امام حسین و مولا عباس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

برطانوی شہر گلاسگو میں شیعہ اثناء عشری اسلامک سینٹر کی جانب سے عظیم الشان جشن انوار شعبان کا انعقاد کیا گیا۔

جشن کی صدارت معروف منقبت خواں شفاعت نقوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ذاکر اہلبیت جناب سید رضوان کاظمی نے انجام دیئے۔

جشن میں خصوصی شرکت و خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان عالم دین حجۃ السلام والمسلمین مولانا سید عارف حسین کاظمی نے جبکہ مقامی ذاکرین و منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

صیہونیوں نے کینیڈا میں شیعہ کمیونٹی کو تنگ کرنا شروع کردیا

اس موقع پر مولانا نور الحسن، اسکاٹ لینڈ کی معروف سماجی شخصیات ملک شاہد، ملک عدنان، اسد کاظمی، مبشر نقوی، علی عباس، ڈاکٹر موسیٰ، سلطان نقی، علی زوہیب سمیت شرکاء کی بہت بڑی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

جشن ولادت امام حسین و مولا عباس علیہ السلام کی مناسب سے منعقدہ جشن سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے مولانا عارف حسین کاظمی نے مغربی معاشرے میں اسلامی اقدار پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے پر زور دیا

اور کہا کہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں مقیم افراد کو امام حسین اخلاق اور مولا عباس علمدار سے وفا درس لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button