اہم ترین خبریںسعودی عرب

ریاض، ایرانی سفیر کی سعودی اعلی عہدیدار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں تعیینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی عرب کے قومی سلامتی کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا پر ایرانی سفیر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریاض میں سعودی اعلی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام اور دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران، دفاعی شعبے میں اہم کامیابی، نئے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی رونمائی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران اور سعودی باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے مختلف امور پر تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باقاعدہ طور پر بحال ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button