اہم ترین خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

مصر کا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کا حصہ بننے سے انکار

شیعیت نیوز: گزشتہ شب غزہ سے سینا میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے میں قاھرہ کی شرکت کی خبروں کی مصر نے تردید کر دی۔

مصر کی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ غزہ پر حملوں کے آغاز سے مصر کا سنجیدہ موقف وہی ہے جو اس ملک کے صدر اور دیگر حکام نے اپنے اپنے بیانات میں ظاہر کیا ہے۔

اس مصری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے المیادین کو بتایا کہ قاھرہ، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری یا رضاکارانہ ہر طرح کی منتقلی کی مخالفت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی کالونی میں فائرنگ کا واقعہ، 4 صیہونی آبادکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ مصر نے اپنی سلامتی اور تحفظ کے لئے ایک بفر زون بنا رکھا ہے اور اسی مقصد کے لئے سرحدوں پر باڑ لگا رکھی ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مصر جبری مہاجرت کے منصوبے اور جرائم کو روکنے کے لئے اپنی تمام تر طاقت استعمال کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button