اسرائیلی کالونی میں فائرنگ کا واقعہ، 4 صیہونی آبادکار ہلاک

شیعیت نیوز: مقبوضہ سرزمین میں مشرقی اسدود کے علاقے "کریات ملاخی” میں ایک بس سٹاپ پر فائرنگ سے 4 صیہونی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے ادارہ برائے حادثات نے اس وقعے کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔
تل ابیب پولیس کے چیف بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا، میساچیوسٹس یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر طلبا معطل
صیہونی ٹی وی پر چلنے والی خبروں سے پتا چلتا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد ملوث ہیں۔
عبرانی میڈیا نے صیہونی فورسز کے ہاتھوں ایک حملہ آور کی شہادت کی تصدیق کی ہے جب کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز دوسرے حملہ آور کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قابل غور بات یہ ہے کہ صیہونی آبادکاروں کے خلاف فدائی حملوں کا آغاز حماس کی جانب سے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے قبل ہوا تھا۔
اس وقت غزہ کی پٹی میں صیہونی جارحیت کو 133 روز گزر چکے ہیں۔
صیہونی رژیم کی اس جنگی جارحیت میں اب تک 29 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔