اہم ترین خبریںپاکستان

قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی !شہید قائد کے سیاسی حکمت عملی کا تسلسل ہے ،ناصر عباس شیرازی

مجلس وحدت مسلمین کی ایک اور سیاسی کامیابی یہ بھی ہے کہ ملک بھر میں تکفیریوں کو شکست ہوئی اسمبلیوں میں محب وطن پاکستانی پہنچیں گے ۔

 شیعیت نیوز :مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی پر خصوصی بیان میں کہا ہے کہ

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے سیاسی وژن کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مورچہ نہ چھوڑنے کی سیاسی حکمت عملی اپنائی تھی تاکہ ہم  پاکستان فیصلہ سازی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مجلس وحدت مسلمین نے شہید قائد کے خواب کی تعبیر کیلئے سیاسی شعور کی ترویج کی اور اب الحمد للہ ہم پنجاب اسمبلی  اورقومی اسمبلی کے رکن بن چکے ہیں

 انہوں نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے فرمایا تھا ہمیں اپنے منشور پر دوسروں کو دعوت دینی چاہئے ناکہ ہم دوسروں کے منشور پرلبیک کہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر جانب دارانہ انتخابات ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،ناصر عباس شیرازی نے فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

مجلس وحدت مسلمین قومی سیاسی ملی تنظیم بن کر مربوط افراد کو نہ صرف لیڈ کر رہی ہے بلکہ ملک عزیز پاکستان کی قومی سیاست میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔

اس سے قبل بھی ہم نے پنجاب اسمبلی سے ریزور سیٹ سے اپنا کردار ادا کیا تکفیری اور دہشت گردوں کو انکے عزائم سے روکا تاکہ وہ اسمبلی کے تقدس کوپامال نہ کرسکیں۔

ہم وحدت کے پیغام کی بھی ترویج کریں گے اور تکفیری طاقتوں کو ملک کی سیاسی اجتماعی عمل کو نقصان پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کی ایک اور سیاسی کامیابی یہ بھی ہے کہ ملک بھر میں تکفیریوں کو شکست ہوئی اسمبلیوں میں محب وطن پاکستانی پہنچیں گے ۔

ہم اپنے سیاسی منشور کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

ہم چاہتے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو پاکستان کی تقدیر کے فیصلے پاکستان میں ہو ں ہم اس کو عملی طو رپر یقینی بنانے کیلئے کوشا ں رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button