پاکستان

غیر جانب دارانہ انتخابات ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،ناصر عباس شیرازی نے فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے الیکشن کے 8فروری کے انعقاد کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید

اگرچہ آئین پہ عمل نہیں ہوا لیکن الیکشن کے انعقاد کا اعلان خوش آئند فیصلہ ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور سیاسی مہم چلانے کا موقع ملنا چاہیئے۔

الیکشن کمیشن کو صدر کی ہدایت پر پہلے ہی عمل کرنا چاہئے تھا یہ صدر مملکت کی توہین تھی تاہم بامعنی مشاور ت نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری روایات کو آگے بڑھانا چاہیے اور اس کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا اپنا آئینی فرض پورا کرے گا۔

انتخابات سے سیاسی،سیکورٹی اور اقتصادی بحرانوں کا خاتمہ ہوگا

متعلقہ مضامین

Back to top button