اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارہ چنار میں عوامی مینڈیٹ چرانے کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا

اب آپ نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے کس کو اس پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارا چنار کی غیور شیعہ سنی عوام کو اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کرانا ہو گا۔

دن کے اجالے میں جو فیصلہ آپ نے کیا ہے اسے رات کی تاریکی کے دوران کسی کو بدلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔

پارا چنار میں آپ نے اپنے امیدوار اپنے بھائی اپنے بیٹے حمید حسین پر اعتماد کااظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کرم پارہ چنار میں ایم ڈیبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے سیاسی اتحاد سے شیعہ سنی متحد ہوگئے

آپ کے اس جرات مندانہ فیصلے پرتمام ووٹرز کو تہہ دل سے داد دیتا ہوں۔

اب آپ نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے کس کو اس پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینی۔

اپنے حقوق کا تحفظ آپ کا آئینی حق ہے۔ اس کے لیے چاہے آپ کو پُرامن دھرنا دینا پڑے ،چاہے احتجاج کرنا پڑے ، تیار رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button