پاکستان کی اہم خبریں

مجلس علماءامامیہ کا انتخابات میں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے باضابطہ طور پر حالیہ قومی انتخابات میں مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

علامہ شفقت شیرازی نے علمائے کرام کے نام پیغام میں الیکشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ انتخابات میں حصہ لینا اور ووٹ ڈالنا قانونی،شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

مزید برآں انہوں نے علماء کو عوام الناس کی الیکشن میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلانے کی جانب متوجہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کا پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

ڈاکٹر شفقت شیرازی کے بقول شفاف اور آزاد انتخابات سیاسی اور ملکی استحکام کا باعث ہیں ۔

چونکہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چند حلقوں میں باقاعدہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور باقی ملک بھر کے حلقوں میں چند اہم وجوہات کی بنا پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام علمائے کرام ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے متفقہ امیدواروں کو ووٹ دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button