اہم ترین خبریںیمن

صیہونی حکومت کے حامیوں کے ساتھ یمن کی جنگ جاری

شیعیت نیوز: یمن کے سینئر سیاسی رہنما نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے صنعا کے خلاف کسی بھی طرح کی مہم جوئی کی تو اسے ناکام بنا دیا جائے گا۔

یمن کے سینئر سیاسی رہنما محمد علی الحوثی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کے خلاف تمام محاذوں کو ایکٹیو کر دیا جائے گا واشنگٹن کو انتباہ دیا ہے کہ اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کسی بھی طرح کی مہم جوئی شکست سے دوچار ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو اپنی جارحیت پر جواب دینا پڑ رہا ہے، خالد قدومی

یمنی حکومت کے وزير دفاع محمد ناصرالعاطفی نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے حملوں سے اس کے ملک کا کچھ بگڑنے والا نہيں ہے۔

اس سے قبل یمن کے سیاسی رہنما محمد البخیتی نے بھی کہا تھا کہ یمن کی قوم اور مسلح افواج کو بحیرہ احمر میں امریکی فوجیوں کے اکٹھا ہونے اور ان کے میزائلوں کا کوئی خوف نہيں ہے اور وہ غزہ کے عوام اور فلسطینی استقامتی گروہوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button