اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم نے اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتار دیئے، منشور کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آٹھ فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں اپنے بارہ امیدواروں کو میدان میں اتارتے ہوئے انتخابی منشور کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کیجانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار انتخابی نشان خیمہ سے حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 امیدوار پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امید وار ہونگے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنے بارہ امیدواروں کو میدان میں اتارتے ہوئے انتخابی منشور کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار انتخابی نشان خیمہ سے حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 امیدوار پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امید وار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین نے چاروں صوبوں سے امید وار میدان میں اتار دئیے

حتمی فہرست کے مطابق بھکر NA-92 سے سید ظہیر عباس نقوی، PP-186 اوکاڑہ سے گلزار حسنین، PP-18 راولپنڈی سے اسد عباس، سندھ کے علاقے NA-193 شکارپور سے علامہ مقصود علی ڈومکی، PS-103 کراچی سے اصغر حسین شہیدی، NA-37 پاراچنار سے انجینئر حمید حسین، PK-96 پاراچنار کرم سے سید نجات حسین، NA-262 بلوچستان سے جعفر علی، NA-263 کوئٹہ سے رباب لیاقت علی ہزارہ، PB-42 سے علامہ علی حسنین حسینی، PB-40 سید عباس موسوی امیدوار ہوں گے۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے الیکشن 2024ء کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button