اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین نے چاروں صوبوں سے امید وار میدان میں اتار دئیے

اگر انتخابات شفاف ہوئے تو فتح جمہوریت اور عوام کی کی ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے صدائے وحدت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈیبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے امید وار سامنے لانے کا عزم کیا۔

سیاسی بصیرت اور حکمت عملی سے ملک کے تمام صوبوں سے امید وار میدان میں اتار دئیے ہیں

اگر انتخابات شفاف ہوئے تو فتح جمہوریت اور عوام کی کی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ سے امید وار ہیں جبکہ تین امیدوار پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈیبلیو ایم کے مشترکہ امید وار ہوں گے

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین الیکشن 2018ء میں بھرپور حصہ لے گی، اسد نقوی

۔فائنل لسٹ کے مطابق بھکر سے سید ظہیر عباس نقوی،اوکاڑہ سے گلزار حسنین،راولپنڈی سے اسد عباس،سندھ کے علاقے شکارپور سے علامہ مقصود علی ڈومکی،کراچی سے اصغر حسین شہیدی،پارہ چنار سے انجینئر حمید حسین،پارہ چنار کرم سے سید نجات حسین، بلوچستان سے جعفر علی،کوئٹہ سے رباب لیاقت ہزارہ، علامہ علی حسنین سید عباس موسوی امید وار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button