اہم ترین خبریںپاکستان

سائفر کیس فیصلہ کے بعد عوام 8 فروری کے انتخابات پر توجہ مرکوز رکھیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اس وقت ملک کے ہر باشعور شہری کا واحد ہدف انتخابات کے روز ووٹ کی بلاتاخیر کاسٹ اور اس کی حفاظت کو یقینی بناناہوناچاہیئے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کا فیصلہ پوری قوم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

جب فیصلے عدل و انصاف کی بجائے پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہونے لگیں تو معاشرے میں آئین اور قانون اپنی حیثیت کھو بیٹھتے ہیں،اور لاقانونیت راج کرتی ہے۔

عوام کو عدالت کے کسی بھی فیصلے پر مشتعل ہونے کی بجائے ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانش و بصیرت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہوگا۔

اپنی توجہ 8 فروری کے انتخابات پر مرکوز رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی طاقت سے عالمی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے آلہ کاروں کو شکست دیں جو ملک کی داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کو اپنی خواہشات کے تابع رکھنا چاہتے ہیں۔

اس وقت ملک کے ہر باشعور شہری کا واحد ہدف انتخابات کے روز ووٹ کی بلاتاخیر کاسٹ اور اس کی حفاظت کو یقینی بناناہوناچاہیئے۔

ہم اس ملک کے پُرامن شہری اور محافظ ہیں۔

ان لٹیروں اور وطن فروشوں سے ملک کو بچانے کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں گے،ان شاءاللہ

متعلقہ مضامین

Back to top button