اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دہشت گردوں کے اسمبلی جانے کا راستہ روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،سماجی کارکن انیس ہارون

کالعدم جماعتیں نئے نام سے سامنے آرہی ہیں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انکا راستہ روکاجائے۔

شیعیت نیوز: سماجی کارکن انیس ہارون نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ  انتخابات میں کالعدم تنظیموں کا حصہ لینا تشویش ناک امر ہے۔

ڈھکے چھپے طور پر ایسے لوگوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جن کا ماضی دہشت گردی سے وابستہ رہا ہے۔

یہ ملک کے عوام میں نفرت پیدا کرتے ہیں اور لوگوں کو آپس میں لڑاکر خون ریزی کرتے ہیں۔

اگر دہشت گردوں کو کھلے عام چھوڑ دیا جائے گا یہ عوام کی شہری آزادی پر کاری ضرب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں کو پارلیمنٹ تک پہنچنےسے روکا جائے ۔شیما کرمانی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم جماعتیں نئے نام سے سامنے آرہی ہیں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انکا راستہ روکاجائے۔
ایسے عناصر عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے اگر وہ دہشت گرد ہیں تو انکو کوئی حق نہیں کہ اسمبلی میں جائیں۔

یہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کا اسمبلی تک نہ جانے دیں جو مستقبل میں انتشار کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button