اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کردیا

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے عام انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

 شیعیت نیوز:  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سیٹلائیٹ ٹاؤن میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علی مسجد  میں  سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی سے ملاقات ہوئی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے عام انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ووٹ پاکستان کی انتخابی سیاست پر کتنا اثر انداز ہوسکتاہے؟

 اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد میں سیکریٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید قمر حیدر زیدی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر وفاق المدارس الشیعہ حافظ ریاض نجفی سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد میں چیئرمین سیاسی سیل ذوالفقار علی راجہ، سیکریٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی اور کوآرڈینیٹر سید علی مہدی بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button