اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی فی الفور بحال کی جائے، متحدہ علماء محاذ

علماء نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پائی جانے والی بے چینی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مکمل قابو پایا جائے۔ علماء نے کہا کہ پاکستان موجودہ سنگین تشویشناک صورتحال میں کسی طور بھی گلگت بلتستان میں حکومت مخالف شدید احتجاج، دھرنوں، ہڑتالوں اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 شیعیت نیوز:  متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ بشمول بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری اور میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد ریحان ہنزئی و دیگر رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی ختم کرنے کے ظالمانہ غیر منصفانہ اشتعال انگیز اقدام کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی ہڑتال

اور سبسڈی کیلئے 27 دنوں سے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے صدر، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور گلگت بلتستان کے گورنراور وزیراعلیٰ سے پرزور مطالبہ کیا ہے

کہ گلگت بلتستان کی محب وطن محنت کش عوام کے اہم ترین بنیادی جائز سبسڈی کے مطالبے کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت: گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مُہم دھرنے میں تبدیل

علماء نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پائی جانے والی بے چینی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مکمل قابو پایا جائے۔ علماء نے کہا کہ پاکستان موجودہ سنگین تشویشناک صورتحال میں کسی طور بھی گلگت بلتستان میں حکومت مخالف شدید احتجاج، دھرنوں، ہڑتالوں اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ ان کے جائز حقوق کے حصول کی پرامن جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔

علماء نے جانبدار اور حکومتی خوشامدی ٹی وی چینلز کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کی اپنے حق میں اٹھائی جانے والی آواز حق کو دبانے، نذرانداز کرنے اور منصفانہ کوریج نہ کرنے کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button