اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گلگت: گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مُہم دھرنے میں تبدیل

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر حکومتی اقدامات بشمول گندم سبسڈی نئے نرخ، بجلی قلت، ٹیکسز کے نفاذ کی کوششوں سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے مرحلہ وار تحریک کا اعلان کردیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز:گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی مہم گلگت میں دھرنے کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ ضلع غذر، ہنزہ اور نگر کے مظاہرین بھی ریلیوں کی شکل میں گلگت اتحاد چوک پنڈال میں شامل ہوگئے۔

اتحاد چوک میں ہزاروں افراد کے اجتماع کی وجہ سے معمولات زندگی بڑی طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔

پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سگنلز کی بندش کو بھی تیسرا روز ہے۔

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر حکومتی اقدامات بشمول گندم سبسڈی نئے نرخ، بجلی قلت، ٹیکسز کے نفاذ کی کوششوں سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے مرحلہ وار تحریک کا اعلان کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا، مہدی عابدی

سکردو یادگار چوک میں 1 ماہ سے زائد عرصے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے ہیں اور تاحال گھروں کا رخ نہیں کیا گیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شدت اس وقت آئی جب اپوزیشن رکن جی بی اسمبلی نواز خان ناجی نے مظاہرین سے دھواں دار خطاب کیا جبکہ دیگر اضلاع کے قافلے گلگت پہنچ گئے جن کا بھرپور نعروں میں استقبال کیا گیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر احسان علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہمارا عوامی چارٹر آف ڈیمانڈ سب کے سامنے واضح ہے جس میں کسی قسم کا خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button