اہم ترین خبریںپاکستان

ہم نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈیبلیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

یہ امریکی غلام ہیں۔عمران خان داخلہ خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتا تھا اسے جان بوجھ کر ہٹایا گیا تاکہ خطے میں بھارت کو مضبوط کیا جا سکے۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ

8 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بلا تخصیص مسلک و مذہب ہر پاکستانی پر واجب ہے۔

ہم نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔

یہ الیکشن حقیقی آزادی کے لیے ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ایک مستحکم حکومت کو گرانے میں مذموم کردار ادا کیے۔

عالمی اسٹیبلشمنٹ کے یہ مہرے پچھتر سال سے ہم پر مسلط ہیں۔

یہ امریکی غلام ہیں۔عمران خان داخلہ خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتا تھا اسے جان بوجھ کر ہٹایا گیا تاکہ خطے میں بھارت کو مضبوط کیا جا سکے۔

ہم سب نے پاکستان کی خاطر پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں سیاسی اتحاد مجلس وحدت مسلمین سے ہوگا،عمران خان

بدامنی سے خود کو دور رکھنا ہے۔ اگر کوئی مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی سازش اور بہکاوے سے خود کو دور رکھنا ہے۔8

فروری ملک میں اندھیرے پھیلانے والوں کی شکست کا دن ہو گا۔

کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوئی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کے وجود پر کاری ضرب ہو گی۔

ارض پاک کی بقا، سالمیت اور داخلی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جب ہم متحد ہو کر نکلیں گے تو پاکستان کے دشمنوں کی شکست یقینی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button