اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان دشمن عناصر نے پاک ایران بارڈر کے اطراف میں امن کو خطرے سے دوچار کردیا ،علامہ محمد امین شہیدی

دونوں ممالک کی سیکیورٹی کے اداروں کو اس معاملے میں اپنے اپنے حدود میں سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ علاقے کا کا مستقبل زیادہ خطرناک اور تاریک نظر آتا ہے۔

 شیعیت نیوز:  امت واحدہ  پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر کہاہے کہ سراوان (سیستان بلوچستان ایران) میں 9 پاکستانی پنجاب کےمحنت کشوں کی المناک شہادت بتاتی ہے کہ پاکستان مخالف تکفیری فرقہ پرستوں اور قوم پرست علیحدگی پسندوں نے عزم کرلیا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف میں کبھی شیعہ زائرین کو، سیکیوریٹی فورسز کو،کبھی محنت کش پنجابیوں کو، فوج اور پولیس کو نشانہ بناکر وہ ہر حال میں بلوچستان کے دونوں طرف کےعلاقوں کو بدامنی کا شکار رکھیں گے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ان سرحدی علاقوں میں امن تباہ کرنے سے کون کون سے ممالک فائدہ اٹھاتے ہیں ؟

گوادر اور چاہ  بہار گوادر کو سسٹر پورٹس قرار دینے سے کن کن ممالک کو نقصان ہوتاہے؟

قوم پرست دہشتگردوں کے لیڈرز امریکہ برطانیہ یورپ اور انڈیا میں کیا کررہے ہیں؟

ایسے لوگوں کو اقوام متحدہ کے عالمی اداروں تک رسائی کون دیتا ہے؟

دونوں ممالک کی سیکیورٹی کے اداروں کو اس معاملے میں اپنے اپنے حدود میں سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ علاقے کا کا مستقبل زیادہ خطرناک اور تاریک نظر آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button