اہم ترین خبریںپاکستان

13 رجب، پاکستان کی فضائیں علیؑ علیؑ اور حیدرؑ حیدرؑ کے نعروں سے گونج اٹھیں

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجدوامام بارگاہ ، گلی محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا اور جشن منایا۔

 شیعیت نیوز: خلیفہ بلا فصل، مومن اور منافق کی پہچان، داماد رسولؐ ، پدر حسنین کریمینؑ ، ہمسر بتولؑ ، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت اور عالمی یوم پدر کے موقع پر دنیا بھرکی طرح پاکستان کی فضائیں علیؑ علیؑ اورحیدرؑ حیدرؑ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق 13 رجب المرجب یوم ولادت مولائے کائنات ، خلیفہ بلا فصل حضرت علی المرتضیٰ شیر خداؑ کے یوم ولادت پر مسرت موقع پر ملک بھر میں عاشقان وموالیان حیدر کرار ؑنے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجدوامام بارگاہ ، گلی محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا اور جشن منایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button