اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ کی اقوام متحدہ کے عملے کو وارننگ

شیعیت نیوز : صنعاء میں اقوام متحدہ کے ایک سینئر ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ اس کے بعد سے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا جائے گا ۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی عملے کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور اس نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں امریکی اور برطانوی عملے سے استفادہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شام میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

دوسری جانب نیشنل سالویشن حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن علی القحوم نے بھی کہا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائیاں، صرف اس شرط پر روکی جائيں گی کہ غزہ پر جارحانہ حملے بند اور اس کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

علی القحوم نے مزید کہا کہ یمنی فوج کی سمندری کارروائی، غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرانے اور غزہ کا محاصرہ خاتمہ کرانے کے لیے، صرف صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button