اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

شیعیت نیوز :رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرقی شام میں کونیکو گيس فیلڈ میں واقع غاصب و دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر ہوا۔

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے ایک بیان میں ان میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ کونیکو گیس فیلڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کئی بار میزائل حملہ کیا گيا۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینی مجاہدوں کی بڑی کارروائی، ایک ہی وار میں21 صہیونی فوج جہنم واصل

عراق کی اسلامی استقامت نےواضح طور پر کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی، امریکہ کی جانب سے حمایت کئے جانے پر واشنگٹن کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔

دریں اثنا لبنانی پارلیمنٹ میں استقامت سے وفاداری کے فریکشن کے رکن حسن فضل اللہ نے تاکید کی ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت کی جانب سے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی و امریکی فوجی ٹھکانوں اور غیر قانونی صیہونی بستیوں پر جوابی حملے کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button