شیعہ نسل کشی میں ملوث ایم کیو ایم اور کالعدم سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
انتخابات2024کیلئے متحدہ قومی موومنٹ نے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹکٹس جاری کردئیے ہیں جس میں ایک بھی امیدوار شیعہ مسلک سے تعلق نہیں رکھتا۔

شیعیت نیوز: شیعہ نسل کشی میں ملوث ایم کیو ایم اور کالعدم سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔
شیعہ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم نے کالعدم انجمن سپاہ صحابہ کی انتخابات میں مکمل حمایت کردی ہے ۔
کراچی سے حلقہ این اے 230 سےایم کیو ایم نے اپنا امید وار کالعدم سپاہ صحابہ کے حق میں دستربردار کردیا ہے۔
شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کو اسمبلی میں لانے کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے
ایم کیو ایم کی اس گھناونی سازش سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں بھی کالعدم تنظیموں کی مدد سے شیعہ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان کی فرقہ وارانہ دشمنی و تعصب برقرار، انتخابی امیدواروں میں شیعہ پھر نظرانداز
متحدہ قومی موومنٹ نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں امید واروں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ نہیں دئیے۔
متحدہ قومی موومنٹ کا شیعہ مسلک سے تعصب کا یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ عصبیت کا مظاہرہ کیا۔
انتخابات2024کیلئے متحدہ قومی موومنٹ نے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹکٹس جاری کردئیے ہیں جس میں ایک بھی امیدوار شیعہ مسلک سے تعلق نہیں رکھتا۔
جن علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اگر انکا جائزہ لیا جائے تو مصطفیٰ کمال،انیس قائم خوانی اور خالد مقبول نے ایک مرتبہ پھر تعصب کی نئی مثال قائم کردی ہے۔
متحدہ قوومی موومنٹ ماضی میں شیعہ جماعت ہونے کی دعویدار رہی مگر 2010 سے 2016 تک شیعہ امام بارگاہوں مساجد میں بم دھماکوں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں ایم کیو ایم ملوث رہی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق سانحہ عباس ٹاون، امام بارگاہ علی رضا ،مسجد حیدری اور دیگر افسوس ناک واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ ملوث پائی گئی۔
دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کے بعد رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ قوم میں شدید تشویش
2012 سے 2017 تک شیعہ نسل کے کراچی میں جتنے بھی واقعات ہوئے اس میں ایم کیو ایم ملوث پائی گئی
ڈاکٹر انجینئرز،اساتذہ ،علمائے کرام اور ذاکرین کی بڑی تعداد شیعہ نسل کشی کے واقعات رونما ہوئے۔
سینکڑوں شیعیان علیؑ کا قاتل، سانحہ عاشوراء کراچی کا مرکزی ملزم اور شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگز کا مجرم بھی ایم کیو ایم کا دہشتگرد اجمل پہاڑی تھا۔
100 سے زائد شیعہ گھرانوں کو اجاڑنے والا ایم کیوایم لندن کا سفاک ٹارگٹ کلراجمل پہاڑی کو ایک سال پہل رہاکیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کبھی بھی ملت تشیع کی خیرخواہ نہیں رہی حسب سابق شیعہ تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن میں شیعہ مسلک کے امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا۔