اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنوبی غزہ پر اسرائیلی جارحیت، دسیوں افراد شہید و زخمی

شیعیت نیوز : صیہونی حکومت نے پیر کی صبح ہی شہر خان یونس میں فلسطینیوں کے خلاف نئے جرائم کا ارتکاب شروع کردیا، صیہونی حکومت کے آج کے فضائی حملوں میں تین بچوں اور ایک خاتون سمیت بارہ افراد شہید ہوگئے۔

ہلال احمر نے صیہونی فوجیوں کے ذریعے شہرخان یونس کے الامل اسپتال کے محاصرے اور اس میں مورچہ سنبھال لینے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شکست خوردہ اسرائیلی کابینہ میں اختلافات مزید گہرے، صہیونی وزیر کا نئے انتخابات کا مطالبہ

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مغربی خان یونس کے النمساوی میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی۔

میڈیا ذرائع نے خان یونس کے الناصر اسپتال کے جنوب اور مغرب میں جنگی طیاروں سے بمباری اور توپوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی دیگر فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button