ایران کا شام میں کیے گئے اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان
ایران نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے اور ایران مناسب وقت اور جگہ پر جعلی صہیونی حکومت کی منظم دہشت گردی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

شیعیت نیوز: ایران نے شام کے دارالحکمومت دمشق پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے اسرائیل کی ناکامی اور کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بھی حملوں کو اشتعال انگیز اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت میں ایرانی مشیروں کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سامراج اور تکفیریت رسوا ،ایران پاکستان تعلقات بحال
ایران نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے اور ایران مناسب وقت اور جگہ پر جعلی صہیونی حکومت کی منظم دہشت گردی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اسرائیل کے حملے میں مذکورہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں دمشق میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا اور شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا۔