علامہ جواد نقوی نے پاک ایران کشیدگی پر حقائق کو مسخ کرکے تکفیری بیانیہ پیش کیا
ذرائع کے مطابق اعجاز الحق نے بتایا کہ جب آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر تھے تو پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات سے سیاسی اور سفارتی تعلقات رکھتے تھے۔

شیعیت نیوز:تحریک بیداری کے سربراہ علامہ جواد نقوی نے حالات حاضرہ پر خطاب کے دوران پاک ایران کشیدگی پر جھوٹ اور حقیقت کے برعکس تجزیہ کرتے ہوئے اصل حقائق کو چھپایا
اور تکفیری بیانیہ کو پیش کیا ۔
علامہ جواد نقوی نے کہا پاکستان اور ایران کو اپنے میزائل اسرائیل میں چلانے چاہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطین کے عوام بھی جانتے ہیں شہید قاسم سلیمانی نے فسلطینیوں کی امداد کی اور انہیں شہید القدس کے نام سے پکارا۔
علامہ جواد نقوی نے مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ ضیاء الحق کے بارے میں پاکستان میں منفی رائے پائی جاتی ہے لیکن ضیاء الحق کے فرزند اعجاز الحق کو آیت اللہ خامنہ ای ہر سال خصوصی سلام بھیجتے ہیں
ذرائع کے مطابق اعجاز الحق نے بتایا کہ جب آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر تھے تو پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات سے سیاسی اور سفارتی تعلقات رکھتے تھے۔
علامہ جواد نقوی نے پاک ایران کشیدگی میں ملوث سعودی عرب اور امریکہ کے گھناونے کردار پر خاموشی اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں:دیوبند عالم دین نےعلامہ جواد نقوی کو ناپاک اور غیر مسلم قرار دےد یا
پاکستان کے سابق سفیر شمشاد خان نے جیش العدل کو امریکی پٹھو قرار دیا ایران میں پاکستانی دہشت گردوں کے ٹھکانے کااعتراف کیا ۔
لیکن علامہ جواد نقوی نے حقائق کو مسخ کرتے ہوئے اسے ایران کی غلطی قرار دیا ہے اور حقیقت سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں معلوم یہ حملہ کس نے ایران سے کروایا ۔
علامہ جواد نقوی اس سے قبل بھی شبہات پیداکرکے کنفیوزن پید اکرتے رہتے ہیں۔