پڑوسی بدلے نہیں جاسکتے،دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جاتی ،علامہ امین شہیدی

20 جنوری, 2024 06:37

شیعیت نیوز :امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بناکر علاقائی سلامتی کو قائم کیا۔

یہ عمل دونوں مل جل کر باہمی تعاون سے بھی انجام دے سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں ثقافتی اور دینی تعلقات عمیق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے، سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

 دونوں طرف کے بلوچستان میں دہشت گردی کے نتیجہ میں عوام اور مملکتیں نقصان اٹھاتی ہیں۔

 اور اس صورتحال کا فائدہ دہشت گرد اٹھاتے ہیں۔

دوستیاں بدل سکتی ہیں پڑوسی تبدیل نہیں ہوتے پڑوسیوں کے کچھ حقوق ہوتے ہیں اور تعلقات میں بہت سے  عوامل کو صرف نظر کیا جاتا ہے

8:24 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top