ایران پڑوسی برادر اسلامی ملک ہے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،ترجمان دفترخارجہ
پاکستان اورایران کے درمیان گفتگو کے مختلف چینلزموجود ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ رابطےجاری رکھیں گے کیونکہ مشترکہ مسائل کے حل کیلئےمذاکرات ضروری ہیں۔

شیعیت نیوز:اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آج ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی برادر ملک ہے۔
پاکستان تمام ممالک سے بہترین تعلقات کا خواہشمند ہے ہم جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے۔
ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں دوسری جانب آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا
ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کارروائی کے بعد ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے“مرگ برسرمچار“کےنام سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ایران کی جانب سے فوری اقدامات نہ کرنے پرجوابی کارروائی میں کیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی سلامتی اورخود مختاری کامکمل احترام کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں،ایران
پاکستان اقوام متحدہ کےچارٹرکی مکمل پاسداری کرتا ہے اور ایران ہمارا پڑوسی برادرملک ہے، پاکستان کی سلامتی،قومی مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔
ممتاززہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنادورہ ڈیووس مختصر کردیاہے اور وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نےہمیشہ تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے پرزوردیا ہے۔
پاکستان اورایران کے درمیان گفتگو کے مختلف چینلزموجود ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ رابطےجاری رکھیں گے کیونکہ مشترکہ مسائل کے حل کیلئےمذاکرات ضروری ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اب تک کسی ملک کاثالثی کیلئے رابطے کیے جانے کامجھے علم نہیں ہے