پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

دہشتگردی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد قابل تعریف ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔

جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ اقتدار میں آکر ڈاکو راج، دہشت گردی، فرقہ واریت، قبائلی جھگڑوں اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع شکار پور کے زیر اہتمام منعقدہ سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع شکار پور میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔

دن دیہاڑے معصوم شہریوں، پولیس انسپکٹر اور سیشن جج کو قومی شاہراہ پر لوٹا جاتا ہے۔

پولیس اور فوجیوں سے اسلحہ چھینا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بدنامِ زمانہ دہشتگرد اورنگ زیب فاروقی الیکشن کے لئے نااہل

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود شکار پور پر آج بھی ڈاکوؤں کا راج ہے، اور عوام مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں اور ڈاکوؤں کو بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔

جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ شکار پور میں دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔

اقتدار میں آکر ہم شکار پور سے ڈاکو راج، دہشت گردی، فرقہ واریت، قبائلی جھگڑوں اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے نسل در نسل حکومت کرنے والوں نے عوام کو کرپشن اور بدانتظامی کا تحفہ دیا۔

عوام چہروں کی نہیں فاسد اور کرپٹ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button