بدنامِ زمانہ دہشتگرد اورنگ زیب فاروقی الیکشن کے لئے نااہل

شیعیت نیوز : سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 88 سے اورنگزیب فاروقی کی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
اورنگ زیب فاروقی بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے راہنما ہیں ۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 88 سے مولانا اورنگزیب فاروقی کی الیکشن ٹریبونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار متعلقہ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹر نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن کا اعلان
درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی 2018ء میں پی ایس 88 ملیر سے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔
چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ووٹ رجسٹریشن کیلئے تو میسج بھی آتا ہے۔
عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی درخواست مسترد کردی۔
یاد رہے اورنگ زیب فاروقی شدت پسندوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور ان کے زیر سایہ کئی دہشت گرد پروان چڑھتے ہیں ۔