پاکستان میں ایرانی دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں،ایران

17 جنوری, 2024 13:40

 شیعیت نیوز:  ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کی جانب سے پڑوسی ملک پاکستان کے کسی بھی شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

تاہم جیش العدل کے نام کا دہشت گرد ٹولہ ایک ایرانی گروہ ہے۔

جس نے پاکستان میں پناہ لی ہے اور ہم نے پاکستانی حکام سے کئی بار بات چیت کی۔

اس گروہ نے ایران بشمول راسک شہر میں کارروائیاں کیں، ہمارا جواب ایرانی دہشت گردوں کو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق

ہم پاکستان اور عراق کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم انہیں (دہشت گردوں کو) اپنی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے

اور ہمیں پاکستان اور عراقی کردستان میں دہشت گرد جماعتوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

ہماری کارروائی کا مقصد ایران، پاکستان، عراق اور خطے کی سلامتی کے استحکام میں مدد کرنا ہے۔

8:32 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top