پاکستان

علامہ ساجد نقوی سے گلگت کی اہم شخصیات کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات نے اہم ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی۔

ملاقات کرنے والی سیاسی شخصیات میں جی بی کے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون، وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ راجہ ناصر، سابق وزرا راجہ محمد اعظم خان اور وزیر محمد سلیم شامل تھے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن کا اعلان

ملاقات میں سیاسی شخصیات نے محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر علامہ ساجد نقوی کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غورو خوص ہوا۔

سیاسی شخصیات نے ملک بھر میں سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد بین المسلمین، عوامی مسائل کے حل اور مثبت سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال پر رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button