پی ٹی آئی نے بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کردی

16 جنوری, 2024 09:35

شیعیت نیوز:پاکستان تحریک انصاف نے بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے امید وار کی حمایت کردی۔

انجینئرسید ظہیر عباس نقوی این اے 92 بھکر سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ امید وار ہوں گے۔

وہ انتخابی نشان دروازہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے امید وار حصہ لے رہے ہیں ۔

کوئٹہ ،بھکر۔کراچی  ،جنوبی پنجاب سندھ سے متعد امید وار سامنے  آچکے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین نے انتخابی منشور کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

1:37 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top