اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے عوام یمن میں امریکی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں ،علامہ احمد اقبال رضوی

امریکی سامراج کی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کی خاموش لمحہ فکریہ ہے۔

شیعییت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے امریکہ اوربرطانیہ کے یمن پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یمن عالمی سامراج کے نشانہ پر ہے

فلسطین میں شکست خوردہ اسرائیل اور اسکی حامی سامراجی قوتیں ناکامی کے بعد مسلمان ملک یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔

یہ ملک نو سال تک امریکی اسرائیلی اور کچھ اسلامی ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا۔

آبی حدود کی حفاظت کرنا یمن کا سرحدی اور نظریاتی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت، یمنی فوج نے بھی جوابی حملہ کردیا

امریکی سامراج کی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کی خاموش لمحہ فکریہ ہے۔

اسرائیلی اور امریکی فلسطین میں کوئی بڑئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے تو اب خطہ کے امن کو داو پر لگادیا ہے۔

امت مسلمہ کو عالم کفر کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

پاکستان کے عوام امریکی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button