یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت، یمنی فوج نے بھی جوابی حملہ کردیا
شیعیت نیوز : اطلاعات کے مطابق امریکی اور برطانوی افواج نے یمن پر جمعہ کی صبح جارحانہ فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں یمن کے 5 فوجی شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
اس حملے کے بعد امریکی فضائیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ امریکی فوجی کمان کے حکم پر جمعہ کی صبح فضائیہ نے یمن کی قومی فوج کے 16 ٹھکانوں پر 100 گائڈڈ میزائل فائر کئے۔
اسی دوران خبری ذرائع نے آج جمعہ کو ہی اطلاع دی ہے کہ یمنی فوج نے امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں بحیرۂ احمر میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نیتن یاہو حماس کو شکست دینے میں ناکام، استعفیٰ دیں: ایفریم ہیلیوی
اس سلسلے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ادھر یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
مذمت کرنے والے ممالک میں ایران، روس، چین اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک شامل ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ خود امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے بھی یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے پر احتجاج کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کی اجازت کے بغیر یمن پر ہونے والے حملے کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔