تمام امریکی و صیہونی جرائم کا جواب دیا جائیگا، سید عبدالمالک الحوثی

04 جنوری, 2024 19:02

شیعیت نیوز : یمن میں انقلاب کے رہنماء "سید عبدالـمالک بدرالدین الحوثی” نے اپنی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح جمعے کے روز فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جرائم کی جانب اشارہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے بحیرہ احمر میں ہماری فورسز پر حملہ کر کے بیوقوفی کی ہے۔

ہم ان تمام جرائم کا سنگین جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیاء میں سینٹکام نامی دہشت گرد امریکی عسکری تنظیم نے اپنے تازہ ترین بیان میں بتایا کہ بحیرہ احمر میں یمنی فورسز سے اِن کی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 10 یمنی فوجی شہید ہو گئے۔

اس بیان کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع” نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ ہمارے فوجیوں کو شہید کرنے کی ذمے داری قبول کرے اور یاد رکھے کہ ہم فلسطین کی حمایت کے دینی و اخلاقی فریضے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :جارح صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں 14 فلسطینی شہید

یاد رہے کہ قبل ازیں یمنی فورسز نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کی ملکیت اور اسرائیل جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو "باب المندب” اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے مقاومتی تحریک "انصار الله” کے سربراہ کا بیان رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صیہونیوں کے خلاف یمن کا محاذ گرم ہے۔

ہم اپنے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز اور ہر مناسب ہتھیار سے اسرائیل کی بحری تجارت و اقتصاد کو چوٹ پہنچائیں گے۔

انہوں نے اس نکتے کی جانب توجہ دلائی کہ امریکی صیہونی، اسرائیل پر اِن حملوں کے اثر سے خاصے خائف ہیں۔

سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ جمعے کے روز صنعاء و دیگر صوبوں میں لاکھوں افراد کا عوامی اجتماع اُن شہداء کے خون سے وفاداری کا عہد ہے جو آپریشن طوفان الاقصیٰ اور امریکی دشمن سے دوبدو جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

12:49 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top