لبنان میں اسرائیلی حملہ ,حماس کے نائب سربراہ صالح العاروی شہید

شیعیت نیوز : حزب ﷲ کے مرکز بیروت میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ڈپٹی لیڈر اور القسام بریگیڈ کے مغربی کنارے کے کمانڈر صالح العاروری کو شہید کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری مبینہ طور پر بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سردار شہید قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی،شہید آج بھی دِلوں پہ حکمرانی کرتے ہیں
وہ القسام بریگیڈ کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ حماس کے مقرر کردہ سیاسی بیورو کے چیف بھی تھے۔
آپ کے قتل پر 5 ملین امریکی ڈالر کا انعام تھا۔
یاد رہے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے نائب صالح العاروری کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ایسے وقت میں کہ جب خطے میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے صالح العاروی جیسی شخصیت کی شہادت حالات کو بے قابو کر سکتی ہے۔
چار سال قبل انہی ایام میں سپاہ قدس کے جنرل حاج قاسم سلیمانی کو بھی امریکہ نے شہید کر دیا تھا ۔
شہید صالح اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک عمارت میں موجود تھے جب انھیں تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو اس مجرمانہ کاروائی پر خاموش رہنے کا حکم دیا ہے۔
شہید صالح حماس اور حزب اللّٰه و ایران کے درمیان رابطے کا کام انجام دیتے تھے۔