اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شیعہ علما کونسل نے الیکشن میں نئے سیاسی اتحاد کا فیصلہ کرلیا

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ہماری جماعت بھی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان حلقہ سٹی ون کے امیدوار زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی ڈیرہ کے وفد نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ملکی سیاسی اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

جماعت اسلامی کے وفد نے آمدہ الیکشن میں تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جھنگ ضمنی الیکشن، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کےرہنماؤں کی لاہور میں خصوصی بیٹھک

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ہماری جماعت بھی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے۔

جماعتی سطح پر جو فیصلہ ہوگا، بحیثیت جماعت کے مرکزی عہدہ دار جماعت کی پالیسیوں کا پابند ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button