اہم ترین خبریںایران

شہید سید رضی موسوی کے پسماندگان سے ایرانی صدر کی ملاقات

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت الله "سید ابراہیم رئیسی” آج شام شہید "سید رضی موسوی” کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے پسماندگان سے ملاقات کی۔

سید ابراہیم رئیسی نے شہداء کی قربانیوں کو ملک و ملت کی سلامتی کا سنگ بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی مقاومتی محاذ پر اس شہید بزرگوار کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :2023 کا آخری دن بھی گزر گیا، لاپتا شیعہ مسلمانوں کے خانوادے سراپا احتجاج

ایران کی فخریہ تاریخ میں شہید کا نام ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ زندہ رہے گا۔

ایران کے صدر نے سید رضی موسوی کی شہادت کو صیہونی رژیم کی بزدلانہ اور ناپاک کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ رژیم استقامتی محاذ پر کس قدر شکست سے دوچار ہے۔

اس بزدلانہ کارروائی کا ہر صورت جواب دیا جائے گا اور غاصب صیہونی قوم کو اس مذموم فعل کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button