اہم ترین خبریںپاکستان

2023 کا آخری دن بھی گزر گیا، لاپتا شیعہ مسلمانوں کے خانوادے سراپا احتجاج

شیعیت نیوز :سال 2023 کے آخری روز بھی جبری گمشدہ شیعہ افراد کے خانوادے سراپا احتجاج بنے رہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مولانا سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شیعہ لاپتا افراد کا مسئلہ کسی تنظیم کا مسئلہ نہیں ہے، یہ شیعہ قوم کا مسئلہ ہے۔

پوری قوم ان ماؤں بہنوں کے ساتھ ہے، ریاستی اداروں کو چاہیے کہ ان خانوادوں سے بات کریں اور ہمارے جوانوں کو سامنے لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کی جانب سے احتجاج میں شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احجاجی مظاہرے میں شیعہ لاپتہ افراد اور انکے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر علامہ صادق جعفری، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ نثار قلندری، خالد راؤ، علمدار حیدر و دیگر شیعہ رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کے ساتھ تعلقات، پاکستان کی فکر پر حملہ ہے، صابر ابومریم

احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ اگر نوجوانوں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کریں، عدالتیں اسی لئے ہی بنی ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ سیرت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا درس مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے اعلان بغاوت ہے۔

ہم محب وطن پُرامن پاکستانی شہری ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ اپنے ہی پُرامن شہریوں کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔

شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ایک پوری قوم کو چند لوگوں کی خاطر اپنا دشمن بنانا کتنا عجیب عمل ہے، بیٹھ کر بات کریں اور مسئلہ کو طولانی نہیں کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button